جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ عمران خان کے اہل خانہ کی کرپشن تھی: شہباز شریف

image
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا گزشتہ روز جنرل عاصم منیر کے حوالے سے ٹویٹ سفید جھوٹ ہے۔

پیر کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’جنرل عاصم منیر نے (بطور ڈی جی آئی ایس آئی) عمران خان کو بتایا تھا کہ آپ کی اہلیہ کرپشن میں ملوث ہیں۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ ’جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ عمران خان کے اہل خانہ کی کرپشن تھی، یہ بات 100 فیصد درست ہے کیونکہ میرے ذاتی علم میں بھی ہے۔ بلا خوف و تردید کہتا ہوں کہ عمران خان نے جھوٹ بولا۔‘

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ روز اتوار کو برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مضمون’کم گو پاکستانی جنرل کی عمران خان کے خلاف جنگ‘ کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’اس مضمون میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میں نے جنرل عاصم کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی استعفیٰ پر مجبور کیا کیونکہ انہوں نے مجھے میری اہلیہ بشریٰ بیگم کی کرپشن کے شواہد (کیسز) دکھائے۔‘

اس مضمون میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میں نے جنرل عاصم کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی استعفیٰ پر مجبور کیا کیونکہ انہوں نے مجھے میری اہلیہ بشریٰ بیگم کی کرپشن کے شواہد (کیسز) دکھائے۔

یہ دعویٰ بالکل غلط ہے۔ جنرل عاصم نے مجھے میری اہلیہ کی کرپشن کے کوئی شواہد دکھائے نہ ہی میں نے انہیں اس…

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 21, 2023

’یہ دعویٰ بالکل غلط ہے۔ جنرل عاصم نے مجھے میری اہلیہ کی کرپشن کے کوئی شواہد دکھائے نہ ہی میں نے انہیں اس بنیاد پر مستعفیٰ ہونے پر مجبور کیا۔‘

دی ٹیلی گراف نے اپنے مضون میں دعویٰ کیا تھا کہ ’عمران خان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان تعلقات اس وقت سے کشیدہ ہیں جب عمران خان نے سنہ 2019 میں جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے اس لیے ہٹا دیا کیونکہ انہوں نے ان کے خاندان کی مبینہ کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کی دھمکی دی تھی۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US