شیریں مزاری کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

image

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نےسیاست اور پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کااعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان حلفی بھی جمع کروادیا ہے،جی ایچ کیو پر حملے کی سب کو مذمت کرنی چاہئے۔

پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بنوں گی،9مئی کے واقعات پر سب کو مذمت کرنی چاہیے ، میں بھی کرتی ہوں ۔

12روز کے دوران گرفتاری اور رہائی کے بعد چکر کے بعد میری صحت پر اثر پڑا، اب سیاست نہیں سب سے پہلے میرا خاندان ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US