سابق صوبائی وزیر مراد راس نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج عمران خان اور پی ٹی آئی سے راستے جدا کررہے ہیں۔
ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ پی ٹی آئی کو چھوڑ دیں گے۔پریس کانفرنس کے دوران مراد راس آبدیدہ ہوگئے ۔