2 بڑے بزنس ٹائیکون اپنی اپنی پارٹی بنانے کا فیصلہ کر چکے، ریحام خان

image

سابق وزیر اعظم اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اپنی پارٹی بنانے جا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے بتایا کہ ذ رائع کے مطابق 2 بڑے بزنس ٹائیکون اپنی اپنی پارٹی بنانے کا فیصلہ کر چکے ہی۔

جہانگیر ترین کے علاوہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے بھی اپنی الگ پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ جہانگیر ترین سے متعلق بھی خبریں زیر گردش ہیں کہ وہ اپنی ایک الگ پارٹی بنانے کیلئے اندرون خانہ متحرک ہیں ۔

زرائع کے مطابق دو بڑے بزنس ٹائیکون اپنی اپنی پارٹی بنانے کا فیصلہ کر چکے ہیں ۔ جہانگیر ترین کے علاوہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے بھی اپنی الگ پارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔ سردار تنویر الیاس کے پاس بلوچستان ، سندھ ، پنجاب ، خیبرپختونخواہ کے علاوہ آزاد کشمیر اور…

— Reham Khan (@RehamKhan1)


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US