مجھے نا اہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے، عمران خان

image

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ گرفتار ہوا تو شاہ محمود قریشی اورپرویز خٹک جیسے سینئر معاملات دیکھیں گے ۔

لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مراد سعید مستقبل کالیڈر ہے۔

فوج سے کوئی لڑائی نہیں، یہ فوج میری ہے ،جلد وقت تبدیل ہو نے والا ہے، آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز دوں گا۔

گرفتار کارکنوں کی رہائیوں کیلئے آج بھی وکلا کی میٹنگ بلائی ہے ،موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے ،ملکی مسائل کا واحدحل انتخابات ہیں۔

جو لوگ چھوڑ کر جا رہے ہیں کچھ مجبور اور کچھ بے نقاب ہوئے ہیں،پارٹی کیلئے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں آئندہ ٹکٹ پر ان کا حق ہے۔

عارف علوی آئین کے مطابق کام کر یں گے ،الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی ،انہوں نے کہا کہ مجھے گرفتار ،نااہل کرنے اور جان سے مارنے تک کی پلاننگ ہو چکی ہے ۔

آج بھی ریفرنڈم کروا کے دیکھ لیں رزلٹ سامنے آجائے گا،اس پر حلف دیتا ہوں کہ تشدد اور توڑ پھوڑ کے حوالے سے کبھی نہیں کہا۔

اگر مجھے گولیاں لگنے پر توڑ پھوڑ نہیں ہوئی تو اب کیسے ممکن تھا ،سب کچھ پلاننگ کے تحت ہمارے خلاف کیا گیا ،جب ہم عوامی طور پر جیت رہے ہیں تو ہم کیوں توڑ پھوڑ کی طرف جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US