فیصل آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں نے اہم گفتگو پکڑی ہے۔ جس میں 2 طرح کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے رات گئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں جو ملوث ہیں انہیں کٹہرے میں لایا جائے گا اور جنہوں نے دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچایا ان کا مقدمہ آرمی عدالت میں چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمرانی گمراہ ٹولہ اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔ انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے اہم آڈیو پکڑی ہے جس میں 2 طرح کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ ایک کسی کے گھر میں ریڈ ایکٹ کرنے کا طریقہ بتایا جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آڈیو میں پولیس کی جانب سے زیادتی کا جعلی ڈرامہ رچانے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ انہوں نے انتہائی گھناؤنا ڈرامہ رچانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔