اللہ اکبر۔۔ اردوان ایک مرتبہ پھر الیکشن میں کامیاب

image

ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں صدر رجب طیب اردوان نے کامیابی حاصل کرلی اور وہ مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہوگئے۔ پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور اب تک 98.06 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔

صدر اردوان 52.12 فیصد ووٹ لیکر آگے جبکہ اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 47.88 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔ اردوان نے 2 کروڑ 68 لاکھ37 ہزار 84 ووٹ لیے جبکہ اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 2 کروڑ 46 لاکھ 54 ہزار 839 ووٹ لیے۔ صدارتی انتخاب میں ٹرن آؤٹ 85 فیصد سے زائد رہا۔ اس کے علاوہ اوورسیز ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US