قطر ائیرلائن دوران پرواز بچے کی پیدائش ۔۔ زچگی کے وقت ایئرلائن انتظامیہ نے ماں اور بچے کو بچانے کے لیے فوری طور پر کیا کیا؟

image

قطر ائیرلائن کی پرواز دوحہ سے منیلا جا رہی تھی کہ دوران پرواز خاتون مسافر کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کی لینڈنگ کے بعد وزارت صحت کے حکام نے زچہ اور بچہ کو نجی اسپتال منتقل کر دیا۔ 33 سال کی غیر ملکی خاتون مسافر کا نام ہر موسیلو ہے، ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

حاملہ خاتون کی جان بچانے کے لیے عملہ کیا کرتا ہے؟

حاملہ خواتین کی جہاز میں موجودگی کی اطلاع پہلے سے دی جاتی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری زچگی کا انتظام کیا جا سکے۔ ایک ڈاکٹر جہاز میں پہلے سے موجود ہوتی ہیں جن کا کنٹرول روم میں موجود طبی عملے سے رابطہ رہتا ہے وہ بروقت حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کرکے ان کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US