جاسوس وہیل سویڈن پہنچ گئی

image

اسٹاک ہوم: روس کی تیار کردہ مشتبہ جاسوس وہیل کو سویڈن میں دیکھا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی جانب سے مبینہ طور پر جاسوسی کی تربیت کے بعد سفید رنگت کی بیلوگا وہیل اب سویڈن میں دیکھی گئی جبکہ 2019 میں اسے ناروے کے دور دراز علاقے فِن مارک میں دیکھا گیا تھا۔

مبینہ جاسوس وہیل کو اب سویڈن میں دیکھا گیا ہے جس پر کبھی برقی آلات بھی نصب تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ماہرین کا خیال ہے کہ بیلوگا قسم کی وہیل کو روسی بحری افواج نے بطور خاص جاسوسی سکھائی تھی اور 2019 کے بعد اب اس وہیل کو سویڈن میں دیکھا گیا ہے۔

جاسوس وہیل کو سویڈن کےجنوب مغربی ساحل ہیونے بوسٹرانڈ کے مقام پر دیکھا گیا ہے۔ بلیوگا وہیل عام طور پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر رہتی ہے تاہم یہ وہیل اکیلے ہی دیکھی گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US