میری بیوی سب سے خوبصورت ہے ۔۔ شوہر نے حسن کے مقابلے میں جیتنے والی خاتون کا تاج کیوں توڑ دیا؟ ویڈیو وائرل

image

برازیل میں مقابلہ حسن کے دوران بیوی کا دوسرا نمبر آنے پر ماڈل کے شوہر نے غصے میں آکر مقابلہ جیتنے والی خاتون کا تاج چھین کر اسٹیج پر ہی توڑ دیا۔ شوہر کا یہ غصہ تھا یا محبت، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیج پر سب ہی فائنلسٹ ماڈلز موجود ہیں اور تاج کو اسٹیج پر لایا جاتا ہے۔ جیسے ہی فاتح ماڈل کے نام کا اعلان ہوتا ہے اور ماڈل کو تاج پہنایا جا رہا ہوتا ہے، اس وقت دوسرے نمبر پر آنے والی ماڈل کے شوہر غصے میں دوڑتے ہوئے اسٹیج پر آتے ہیں اور تاج چھین کر اسٹیج پر پھینک دیتے ہیں۔ تاج کو پھینکنے کے بعد وہ اپنی بیوی کو ایک طرف کھینچتے ہوئے جیتنے والی ماڈل سے دور کرتے ہیں اور پھر سے تاج کو اُٹھا کر مکمل طرح سے توڑ دیتے ہیں۔

اس پر دوسرے نمبر پر آنے والی ماڈل نتھالی بیکر کو ہر کوئی تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے کہ ان کا شوہر ذہنی طور پر مفلوج ہے شاید جو ایسی حرکتیں کر رہا ہے۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US