ماں کے جانے کا غم بھول نہ پایا ۔۔ 2 سال سے ماں کی قبر پر رہنے والے بچے کی کہانی جو ہر شخص کو اپنی ماں کی یاد دلا دے

image

الجزائر سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان اپنی ماں کے انتقال کے بعد قبرستان میں ان کی قبر کے پاس ہی رہنا شروع کردیا۔ یہ لڑکا 2 سال سے ماں کی قبر کے پاس ہی لیٹا اور بیٹھا رہتا ہے سارا دن اور رات بھی اکثر یہ یہیں قبرستان میں رہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی الجزائر کے صوبہ ادرار کے ولید احمد تیمی کی میونسپلٹی کے باب اللہ پیلس سے تعلق رکھنے والے اسماعیل بیرابہ اپنی والدہ کی وفات کے غم سے نکل نہ پائے اور انہوں نے اپنی ماں سے قریب رہنے کے لیے ان کی قبر کو ہی اپنا مقام بنا لیا۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے ایک ویڈیو کلپ نشر کیا ہے جس میں اسماعیل کو اپنی والدہ کی قبر کے پاس پیٹ کے بل لیٹے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اس کی والدہ دو سال قبل فوت ہوگئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے گھر میں کوئی دوسرا نہیں۔ والدہ کی موت کے بعد یہ اکیلا پڑ گیا اس نے سب کچھ چھوڑ دیا اور کھانا کسی فلاحی ادارے سے کھا لیتا ہے یا قبرستان میں آنے جانے والے اس کو ہمدردی کے طور پر دے دیتے ہیں۔ یہ اپنی ماں کی جان بچانے کے لیے ہر طرح کی کوشش کرکے ناکام ہوا تو اس نے زندگی میں کچھ اور کرنے کا نہ سوچا اور اب صرف ماں کے پاس رہتا ہے، اس کی گود کو محسوس کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس کی مراد پوری نہیں ہو رہی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US