میری بلی چھٹی منزل سے گر گئی مگر ۔۔ ایسا کیا ہوا جو پالتو بلی اونچائی سے نیچے گرنے کے باوجود زندہ بچ گئی، ویڈیو

image

پالتو بلی چھٹی منزل سے گرنے کے باوجود بھی زندہ بچ گئی۔ بلی معمولی زخمی ہوئی لیکن اس کی جان بچ گئی۔ بلی کے نیچے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بلی چھٹی منزل سے گرنے کے بعد بھی زندہ بچ گئی۔

بلی کے مالک نے گاڑی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور بتایا کہ 4 دن پہلے بلی گھر کی بالکنی پر موجود تھی اور پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے وہ نیچے کھڑی گاڑی کے شیشے پر جا گری جس سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

بلی کا وزن ساڑھے 8 کلو ہے جسے حادثے کے بعد ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تو پتہ چلا کہ اس کے پنجوں پر زیادہ چوٹ آئی، ناک پر معمولی چوٹ آئی جبکہ اب اس کی حالت نارمل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US