سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

image

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران عثمان بزدار نے  مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ تھے اور کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز سے گزارش ہے کہ ملک کے بہتر مستقبل کے بارے میں سوچیں۔

عثمان بزدار کافی دنوں سے روپوش تھے اور کہا جا رہا تھا کہ وہ پہاڑوں میں کسی محفوظ مقام پر ہیں۔

نیب کی جانب سے طلبی پر عثمان بزدار نے تحریری جواب جمع کروایا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ دل میں درد ہے اس لیے پیش نہیں ہوسکتے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US