امریکہ کے پانی میں پراسرار مخلوق

image

کیرولینا: امریکہ کے ایک جزیرے میں پانی میں پراسرار مخلوق کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس کی شناخت کرنے میں ماہرین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی ریاست کیرولینا کے ایک جزیرے پر واقع پل پر سیر کرتے سیاح نے پانی میں موجود پراسرار مخلوق کی ویڈیو بنا لی۔ اس پراسرار مخلوق کی ویڈیو دیکھ کر محکمہ قدرتی وسائل کا عملہ بھی پریشان ہو گیا۔

پراسرار مخلوق پانی میں مچھلی کی طرح تیرتی نظر آتی ہے جسے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ قدرتی وسائل کا محکمہ بھی پراسرار مخلوق کی شناخت نہ کر سکا۔

یہ بھی پڑھیں: 

محکمے کے نمائندے کا کہنا تھا کہ اس عجیب مخلوق کو دیکھ کر ہم بھی الجھن کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

محکمہ قدرتی وسائل نے مذکورہ ویڈیو کو چارلسٹن میں میرین ریسورسز ریسرچ انسٹیٹیوٹ کو بھی بھیج دیا ہے اور ان کی جانب سے بھی اس مخلوق کی حقیقت جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US