28 یا 29 جون ؟ عید الاضحیٰ کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

image

محکمہ موسمیات نے ذی الحج کے چاند کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع ابر آلود بھی ہوگا، غروب آفتاب 7 بجکر 24 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 34 گھنٹے 13منٹ ہوگی۔

کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 80 منٹ ہے جبکہ چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ اس حساب سے 19جون کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ پہلی ذی الحج 20جون کو ہوگی اور عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US