اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج رواں مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی معاشی اشاریوں، مہنگائی، عالمی اقتصادی صورتحال اور دیگر عوامل کا جائزہ لینے کے بعد پالیسی ریٹ سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد پریس کانفرنس کے دوران نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے۔
معاشی ماہرین کی اکثریت کو توقع ہے کہ اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار رکھے گا۔ ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ملکی معاشی صورتحال کے باعث شرح سود میں تبدیلی کا امکان کم ہے۔
دوسری جانب بینکنگ انڈسٹری کا کہنا ہے کہ مقامی قرض مارکیٹ میں پالیسی ریٹ سے متعلق توقعات میں مسلسل تبدیلی آتی رہتی ہے جبکہ 46 فیصد ماہرین نے سال کے اختتام تک شرح سود میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔