بلوچستان: کوریئر کمپنی کے منی ٹرک سمیت 2 افراد اغوا، رہائی کے لیے ڈھائی کروڑ روپے تاوان طلب

image

کالعدم بی ایل اے کے مسلح افراد نے بلوچستان کے علاقے کھڈ کوچہ سے ایک کوریئر کمپنی کا منی ٹرک عملے کے 2 افراد سمیت اغوا کرلیا جس کی رہائی کے بدلے ڈھائی کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 24 جولائی کو پیش آنے والے اس واقعے کے بعد 26 جولائی کو مغویوں کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کوریئر کمپنی سے بھاری تاوان طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم دہشت گردی کے ساتھ ساتھ بینک ڈکیتیوں، گاڑی چھیننے، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان جیسی مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث ہے، جس کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا اور دہشت گردی کی مالی معاونت کرنا ہے، جبکہ ایسی وارداتوں سے سب سے زیادہ نقصان عام بلوچ عوام، مقامی تاجروں اور بلوچستان کے امن کو پہنچتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US