صحبت کا گہرا اثر انسان کی سوچ، اس کی ذات اور شخصیت پر پڑتا ہے۔ اگر اچھے لوگ آپ کو اپنے اطراف مل جائیں تو زندگی گزارنے کے بہتر مواقع مل جاتے ہیں۔ اگر آپ مسلمان ہیں لیکن آپ کا رویہ، آپ کا مزاج، آپ کی مثبت سوچ، آپ کا انداز مخلصانہ ہے تو غیر مسلم بھی آپ سے متاثر ہوں گے۔
ایک سال قبل اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے ایک غیر مسلم دوست اپنے ساتھی کے اخلاق اور اس کے آداب سے متاثر ہوا کہ اس نے اسلام ہی قبول کرلیا اور اپنے دوست سے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام کے دائرے میں خود کو داخل کرلیا۔
اس ویڈیو کو آج بھی لوگ شیئر کر رہے ہیں، جس پر کمنٹ کرتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے دوست ہر کسی کو ملیں تو کوئی بدی کی راہ اختیار نہیں کرے گا۔