صرف ایک بار دیکھ کر آپ سمجھ ہی نہیں سکتے ۔۔ ان دلچسپ تصویروں میں چھپی پہیلیاں جو دیکھنے والوں کو چکرا ر رکھ دیں

image

وہ کہتے ہیں نا کہ ہر کوئی غلطیاں کرتا ہے کیونکہ یہ انسان کی فطرت ہے۔ یہ غلطیاں ہی ہیں دراصل جو ہمیں اپنے، دوسرے لوگوں اور مجموعی طور پر زندگی کے بارے میں بہت کچھ سکھاتی ہیں۔ کبھی کبھی ہمیں چیزوں کو سیکھنے کے لئے غلطی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور پھر دوسرے زاویے سے ہم کامیاب ہوجاتے ہیں۔ آج کی یہ تصاویر بھی آپ کی آنکھوں کے لئے کچھ ایسی مشقیں لے کر حاضر ہوئی ہیں جو آپ کے سوچنے کی صلاحیت بڑھائیں گی۔

سیڑھی پر بچے کی تصویر

دیکھنے میں ہمیں بھی ایسا ہی لگا کہ کسی نے ایک سیڑھی پر معصوم سے بچے کی تصویر چسپاں کردی ہے۔ مگر غور سے دیکھنے پر پتا چلا کہ سیڑھیوں کے بیچ میں تھوڑی سی جگہ ہے۔ جس کے پیچھے سے بچے کی جھلک دکھائی دے رہی ہے۔

چھت پر خوفناک چہرہ

اکثر لائٹ جانے کے بعد معمولی سی چیزوں کے سائے بھی خوفناک شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ یہ لیمپ بناوٹ میں تو کافی پیارا ہے لیکن اس کا سایہ بہرحال کسی شیطانی چہرے سے کم نہیں۔

2 منہ والا زرافہ

اگر آپ کو بھی یہ دو سر والا زرافہ لگ رہا ہے تو قصور آپ کا بھی نہیں کیونکہ پہلی نظر میں سب کو یہی دھوکہ ہوتا ہے۔ البتہ دھیان سے دیکھیں تو آپ کو بھی حقیقت معلوم ہوجائے گی۔

آدمی کی ٹانگ کہاں گئی؟

اگر آپ کو دھوپ سینکنے والے شخص سے ہمدردی ہورہی ہے تو جناب ایسی کوئی بات نہیں۔ یہ شخص ٹانگوں سے معذور نہیں بس ایک ٹانگ موڑ کر بیٹھے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US