بجلی جانے کے بعد رات کو پنکھے کیسے چلائیں؟ سولر پینل کے ذریعے رات کے وقت بھی فائدہ اٹھانے کے آسان طریقے لازمی جانئے

image

آج کل گرمی کے موسم میں مہنگے بلوں اور بار بار بجلی جانے سے تنگ آ کر لوگوں نے سولر پینل لگوانا تو شروع کردیا ہے البتہ رات کے وقت بجلی چلی جائے تو پنکھے بند ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ اس وقت تو سورج کی روشنی نہیں ہوتی اس لئے سولر پینل بھی نہیں چلتا۔ تو آئیے آج آپ کو اس مسئلے سے نجات کے بھی کچھ آسان سے حل بتا دیتے ہیں۔

بیٹری سٹوریج

دن میں پیدا ہونے والی اضافی توانائی کو ذخیرہ کرنے کے لیے سولر بیٹری اسٹوریج سسٹم لگائیں۔ اس ذخیرہ شدہ توانائی کو پھر رات کے وقت آپ کے گھر یا آلات کو بجلی دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے آپ کو صرف ایک بیٹری چاہیے ہوگی جو کوئی بھی الیکٹریشن فٹ کر دے گا۔

نیٹ میٹرنگ

اگر آپ کے علاقے میں نیٹ میٹرنگ کی سہولت موجود ہے تو آپ دن کے وقت گرڈ میں اضافی شمسی توانائی برآمد کر سکتے ہیں اور رات کو گرڈ سے توانائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس طرح، آپ اپنی بجلی کی کھپت کو پورا کر سکتے ہیں اور اپنے بجلی کے بلوں کو کم بھی کر سکتے ہیں۔

آف گرڈ سولر سسٹم

دن میں پیدا ہونے والی توانائی کو ذخیرہ کرنے کے لیے بیٹری بینک کے ساتھ آف گرڈ سولر سسٹم لگائیں۔یہ آپ کو گرڈ پ کے بغیر بھی رات کے وقت خود کفیل بجلی کی فراہمی کی اجازت دیتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US