سی ٹی ڈی بلوچستان کی بڑی کارروائی ، 4 دہشت گرد ہلاک

image

سی ٹی ڈی بلوچستان کی بڑی کارروائی ، 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے پاک افغان بارڈر کے قریب گوہری کول کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا، کارروائی گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا گیا تو سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی گئی، جوابی فائرنگ میں خودکش بمبار سمیت 4 دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے جدید اسلحہ، دستی بم اور دہشتگردی کے واقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد ہوئی۔

مارے گئے دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US