وزیر اعظم 2 روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

image

باکو: وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا آذربائیجان پہنچنے پر وہاں کے اول نائب وزیر اعظم یعقوب ایوبوف نے استقبال کیا۔ وزیر اعظم کا استقبال کرنے والوں میں آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ النور مامادوف بھی شامل تھے۔

آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف، آذربائیجان میں پاکستانی سفیر بلال خئی بھی استقبالیہ وفد میں شامل تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں اور دورے کے دوران صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات بھی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

شہباز شریف کے دورہ آذربائیجان پر وفاقی وزرا، خواجہ آصف، نوید قمر اور مریم اورنگزیب بھی ہمراہ ہیں۔ وزیر مملکت مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات ہو گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US