کراچی میں منتخب ہونے والے میئرز اور ایڈمنسٹریٹرز کی فہرست

image

1933 سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور صنعتی و تجارتی مرکز کراچی میں اب تک 29 میئرز اور ایڈمنسٹریٹرز آئے، 1962 سے 1979 تک کراچی کو ایڈمنسٹریٹرز نظام کے تحت چلایا گیا۔ 

جدید کراچی کے بانی تصور کیے جانے والے جمشید نسروانجی کراچی کے پہلے منتخب میئر تھے۔ وہ کراچی میونسپل کارپوریشن کے پہلے صدر بھی تھے۔ انکی صدارت اور میئر شپ کے دوران کراچی نے معاشی اور سماجی طور پر ترقی کی جس کے بعد کراچی کو برصغیر کا صاف ترین شہر قرار دیا گیا۔

جمشید نسروانجی کے بعد ٹیکم داس ودھومل، قاضی خدا بخش اردشیر ماما، درگاداس ایروانی، حاتم علی علوی سپی سدھوا، لال جی مہکوترا، ہاشم گزدر اور سہراب کٹرک ایڈمنسٹریٹر رہے۔

اس کے علاوہ شمبو ناتھ مولراج، یوسف عبد اللہ ہارون، وشرام داس دیوان داس، حکیم احسن، غلام علی الانہ، حبیب اللہ پراچہ، صدیق وہاب، ایس ایم توفیق، نعمت اللہ خان، مصطفیٰ کمال، وسیم اختر اور کیپٹن فہیم الزماں ایڈمنسٹریٹر رہے۔

اسی طرح اللہ بخش گبول، یوسف ہارون اور عبدالستار افغانی کراچی کے 2،2 بار میئر منتخب ہوئے۔ 28 سالہ ڈاکٹر فاروق ستار کو کم عمر ترین میئر کراچی بننے کا اعزاز حاصل ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US