کراچی کی بہتری کیلئے نعیم الرحمان اور ایم کیو ایم کے پاس جائیں گے، سعید غنی

image

کراچی: اپاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے صدر اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ حافظ نعیم اور پی ٹی آئی والوں سے گزارش ہے کہ میئر کراچی کے انتخابی نتائج کو تسلیم کریں۔

انہوں نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام جماعتیں آگے بڑھیں، کراچی کی بہتری کیلئے ہم نعیم الرحمان اور ایم کیو ایم کے پاس بھی جائیں گے۔

سعید غنی نے کہا پی ٹی آئی میں جنہیں زبردستی لایا گیا تھا وہ پارٹی چھوڑ گئے ہیں، ان لوگوں نے میڈیا کےسامنے بیان دیا کہ وہ قیادت سے ناراض ہیں، میئر کراچی کیلئے ہم نے 173 ووٹ لیے ہیں،  پی ٹی آئی کے لوگوں نے کہا کہ ان کا کوئی اجلاس نہیں ہوا۔

سندھ کے صوبائی وزیر نے کہا بلاول بھٹو زرداری سب سے زیادہ مبارکباد کےمستحق ہیں، بلاول بھٹو نے کراچی پر بہت زیادہ توجہ دی۔

انہوں نے کہا آصف زرداری نے ہمیشہ کراچی کے مسائل حل کرنے پر زور دیا، کارکردگی کی بنیاد پر ہمیں ووٹ ملا ہے، بار بار الیکشن ملتوی ہونے سے ہمیں نقصان ہوا۔

جماعت اسلامی کا کل پورے ملک میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

سعید غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کراچی میں کارکردگی دکھائی اور جیت اسی کا تسلسل ہے، پیپلزپارٹی کراچی کی جماعت نہیں یہ تاثر بھی ختم ہو گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US