خاتون ایس ایس پی انٹرنیشنل پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد

image

پشاور: خیبر پختونخوا کی خاتون ایس ایس پی سونیا شمروز خان کو انٹرنیشنل پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد کر لیا گیا۔

ایس ایس پی سونیا خان کو بہترین پولیسنگ اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کی خدمات پر نامزد کیا گیا۔ ان کا تعلق پختونخوا سے ہے۔

سونیا خان کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں انٹرنیشنل پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ سونیا شمروز خان نے بٹگرام، چترال میں جبری شادیوں کی روک تھام کے لیے نہ صرف شکایتی سیل قائم کیے تھے جبکہ خواتین کے مسائل  اور خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا۔

سونیا شمروز کی کوششوں کی وجہ سے ہی چترال میں خواتین کی خودکشی کے رجحان میں نمایاں کمی آئی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US