جہلم سے قومی اور صوبائی الیکشن لڑوں گا، فواد چودھری

image

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ وہ اگلا الیکشن جہلم سے لڑیں گے۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں الیکشن لڑنے سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن ہوئے تو جہلم سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن لڑوں گا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیشہ قومی سیاست کی ہے، پہلے پاکستان کا سوچنا ضروری ہے۔ اس وقت جہلم سے زیادہ تر سیاست دان کونسلر لیول کے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بھرپور اپوزیشن کریں گے۔ 25 کروڑ عوام کو زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے سہارے نہیں چھوڑا جا سکتا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US