ٹک ٹاکر کی اپنے ہی جنازے پر ہیلی کاپٹر سے انٹری

image

برسلز: بیلجیئم کا ایک ٹک ٹاکر اپنے ہی مرنے کا ڈرامہ رچا کر جنازے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مرنے کا ڈرامہ رچا کر خاندان کے افراد کو قریب کرنا چاہتا تھا۔

ٹک ٹاکر ڈیوڈ بارٹن کی ویڈیوز کافی مشہور ہیں اور ان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ رنگرلے فو کے نام سے ہے۔

ڈیوڈ کی آخری رسومات پر ان کے دوست احباب کالے مبلوسات پہن کر پہنچے اور وہ انتہائی غمزدہ تھے اسی دوران ایک ہیلی کاپٹر قریب اترا جس میں ٹک ٹاکر ڈیوڈ موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ڈیوڈ کے ہیلی کاپٹر سے زندہ سلامت باہر آتے دیکھنے پر وہاں موجود لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل کھلا اٹھے اور وہ خوشی سے ڈیوڈ کے گلے لگ گئے۔

ڈیوڈ کی بیٹی نے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے والد کے مرنے اور ان سے اظہار محبت کا پیغام شیئر کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US