پاکستان میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات میں اضافہ

image

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی اعلان کردہ چھٹیوں میں ایک دن کا مزید اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد ہفتے میں پانچ دن کم کرنے والے ملازمین کی 28 سے 30 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔

جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے ملازمین کو عید الاضحیٰ کے موقع پر بدھ، جمعرات اور جمعہ یعنی تین تعطیلات دی جائیں گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے ملازمین کو 28 جون سے یکم جولائی تک چار دنوں کی تعطیلات دی جائیں گی۔

اس سے قبل وزارتِ داخلہ کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے ملازمین کے لیے دو اور ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے ملازمین کے لیے تین چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات ہو گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US