’پیسے بناتا نہیں کماتا ہوں‘، آصف زرداری کا میثاق معیشت کا مطالبہ

image
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کرکٹر (عمران خان) کو بھی کہا تھا اور اب بھی کہتا ہوں کہ میثاق معیشت کیا جائے، پیپلز پارٹی اس پر دستخط کرے گی۔

جمعے کو لاہور میں صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال، منفرد اور امیر ملک ہے، اس کو غریب سمجھنے والے احمق ہیں۔

انہوں نے کاروباری شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے پاکستان کو آپ کے ذریعے ترقی دینی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں پیسے بناتا نہیں بلکہ کماتا ہوں۔‘

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر نے پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے کاروبار بڑھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’کاروبار، کاروبار، کاروبار۔‘

سابق صدر نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں پاکستان کی ایکسپورٹس کو یورپ تک لے جانے کی کوشش کی۔

’میں نے یورپی ممالک سے کہا کہ ہمیں امداد نہ دیں بلکہ ہمارے ساتھ تجارت کریں۔‘

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ’عدم تحفظ کے احساس کی وجہ سے لوگ بیرون ملک جا کر سرمایہ کاری کرتے ہیں۔‘

“میثاق معیشیت وقت کی ضرورت ہے، اور معیشیت کی بہتری کیلئے تجارت کو فروغ دینا ہوگا۔”

صدر آصف علی زرداری کا اپٹما اجلاس سے خطاب @AAliZardari pic.twitter.com/QJZnmmsSBd

— PPP (@MediaCellPPP) June 23, 2023

انہوں نے پاکستان کی ترقی اور تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان متاثر ہو گا تو ہم سب متاثر ہوں گے۔

سابق صدر نے کہا کہ وہ بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں کپاس کی کاشت کرانا چاہتے ہیں۔ ’سندھ میں ہونے والی کپاس میں نمی ہوتی ہے جبکہ جھل مگسی کی کپاس مصری کپاس کے معیار کی ہو گی۔‘

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ صرف میرے یا چند سیاسی خاندانوں کے امیر ہونے سے کچھ نہیں ہو گا اور میثاق معیشت وقت کا تقاضا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’وہ بنگلہ دیش کی برآمدات کا جائزہ لے چکے ہیں اور انڈیا میں زیادہ تر مصنوعات پر ’میڈ ان بنگلہ دیش‘ کے ٹیگز لگے ہوئے ہیں۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US