نواب شاہ: سندھ کے ضلع نواب شاہ میں 2 مسافر بسوں میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔
نمائندہ ہم نیوز کے مطابق نواب شاہ کے قریب مہران ہائی وے پر دوڑ تھانے کی حدود میں مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
خوفناک حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ پیپلز میڈیکل یونیورسٹی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔