پشاور میں بدترین لوڈشیڈنگ، دورانیہ 18 گھنٹوں سے بھی تجاوز کرگیا

image

پشاور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گرمی کے ستائے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، پشاور کے شہری علاقوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کئی حد تک بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے شہری علاقوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔ مضافاتی علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے پیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بجلی کی طلب 3 ہزار 900 میگا واٹ اور سپلائی 2300 میگا واٹ ہے جبکہ خیبرپختونخوا کو اس وقت 1600 میگا واٹ بجلی شارٹ فال کا سامنا ہے۔

ترجمان پیسکو نے بتایا کہ لائن لاسسز والے علاقوں میں معمول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

دوسری طرف لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مزید اضافہ ہوگیا۔ اس دوران لاہور میں لوڈشیڈنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US