ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر آج سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ آج سماعت کرے گا۔ عدالتی ہدایات کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان دلائل دیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی نمائندگی بیرسٹر فروغ نسیم کریں گے۔
فوجی عدالتوں میں میں سویلیں کے ٹرائل سے متعلق کیس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی نمائندگی عرفان قادر کریں گے جبکہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی نمائندگی شاہ خاور کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورانِ سماعت 9 مئی واقعہ کے حوالے سے ویڈیو کورٹ روم میں چلانے کی استدعا کی جائے گی۔
ڈان اخبار کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کا اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ‘ہم عدالت کو صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں، اس حوالے سے کورٹ میں ویڈیوز دکھانا ضروری ہے۔
منصور عثمان اعوان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کمرہ عدالت نمبر 1 کے اندر 9 مئی کو ہونے والے پُرتشدد واقعات کی ویڈیوز چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔