دبئی میں نواز شریف سے اہم سیاسی رہنماؤں کی ملاقات متوقع

image

لندن کے بعد دبئی ملکی سیاست کا مرکز بن گیا، ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سمیت اہم شخصیات دبئی میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف، مریم نواز، آصف زرداری و دیگر اہم ملکی شخصیات دبئی میں ہیں، ملکی سیاست کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

آج دبئی میں نواز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات بھی متوقع ہے، میاں نوازشریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات میں مریم نواز اور بلاول بھٹو کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور پیپلزپارٹی کے تحفظات پر بھی گفتگو کی جائے گی،ممکنہ ملاقات میں آئندہ نگراں سیٹ اپ اور عام انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کا بھی امکان ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US