محکمہ موسمیات کی کل سے ملک بھر میں بارشوں کے آغاز کی پیشگوئی

image

بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونا شروع ، 3 سے 8 جولائی تک ملک بھر میں مون سون بارشیں ہونگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے شروع ہونے والے مون سون بارشوں کے سلسلے کے تحت 8 جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی مری، گلیات اور چکوال میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

5 سے 8 جولائی تک بارکھان، لسبیلہ، ڈی آئی خان اور ملتان سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

7 اور 8 جولائی کو سکھر، جیک آباد، ٹھٹھہ، عمر کوٹ حیدرآباد میں بھی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے 4 سے 7 جولائی تک راولپنڈی، اسلام آباد میں اربن فلڈنگ اور کشمیر، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مزید برآں 6 سے 8 جولائی کو موسلا دھار بارش سے ڈی آئی خان میں سیلابی صورتحال کا بھی خدشہ ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US