جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی مبینہ خودکشی، ’شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں‘

image

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کے بھائی اور پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک اور مینجنگ ڈائریکٹر عالمگیر ترین نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔

لاہور میں پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’عالمگیر ترین نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔ جائے وقوعہ کو سیل کر کے پستول قبضے میں لیا گیا ہے۔‘

پولیس نے کہا کہ ’فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں خودکشی کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا۔‘

پولیس کے ترجمان کے مطابق متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کی گئی ہے اور جائے وقوعہ سے کسی تحریری نوٹ کی تلاش بھی جاری ہے۔ ’حتمی وجوہات اور حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔‘

عالمگیر ترین جنوبی پنجاب کی ایک بڑی کاروباری شخصیت کے طور پر پہچان رکھتے تھے۔ 

جہانگیر ترین کو بھائی کی موت کی خبر پارٹی اجلاس کے دوران دی گئی جس کے بعد وہ روانہ ہو گئے۔

عالمگیر ترین لاہور کے علاقے گلبرگ کے ایک بنگلے میں رہائش پذیر تھے۔ اُن کی عمر 63 برس تھی اور وہ شادی شدہ نہیں تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US