گلگت بلتستان کے وزراء اورمشیروں کو سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا حکم

image

گلگت بلتستان کے وزراء اورمشیروں کو سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

گزشتہ روز کابینہ ڈویژن نے گلگت بلتستان کے وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی کو سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان کے وزراء، ایڈوائزر سرکاری گاڑیاں واپس جمع کرائیں،گلگت بلتستان کے پارلیمانی سیکرٹریز، معاونین خصوصی، اسپیشل کوآرڈینیٹرز کو بھی گاڑیاں جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US