پاکستان کو بھارت کے ساتھ کشن گنگا ڈیم تنازع پر عالمی ثالثی عدالت میں بڑی کامیابی مل گئی۔
اٹارنی جنرل آفس کے ذرائع کے مطابق کشن گنگا ڈیم کے تنازع پر عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کا پرمیننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کے دائرہ اختیار پر اعتراض مسترد کردیا۔
ذرائع اٹارنی جنرل آفس کا بتانا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت نے کشن گنگا ڈیم پرپاکستان کا کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق پرمیننٹ کورٹ آف آربیٹریشن نے دائرہ اختیار پر پاکستان کے موقف کی توثیق کردی ہے۔