کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی کے لئے ایک سے زائد کمپنیوں کو لائسنس کا اجرا کیا جائے۔
انہوں نے یہ مطالبہ وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر سے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سمیت اراکین اسمبلی پر مشتمل ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں سندھ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور اضافی بلوں پر سخت احتجاج بھی کیا گیا۔
وفاقی وزیر خرم دستگیر نے ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کے مطالبے کی تائید کی اور مثبت پیشرفت کی یقین دہانی بھی کرائی۔
Federal Minister For Energy Engr Khurram Dastgir Khan meet with Dr. Khalid Maqbool Siddiqui and Syed Amin Ul Haque (MQMP) and members of National Assembly @kdastgirkhan pic.twitter.com/e71Nq8aknd
— Minister Of Power Updates (@MOP__Updates) July 6, 2023
خرم دستگیر سے ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے واضح طور پر کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اضافی بلوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو بھرپور عوامی ردِعمل آئے گا۔
کے الیکٹرک صارفین کے لیےبجلی مزید مہنگی
ایم کیو ایم کے وفد نے وفاقی وزیر سے کہا کہ کراچی میں بجلی چوروں کے بلوں کا بوجھ باقاعدگی سے بلوں کی ادائیگی کرنے والے شہریوں پر ڈالا جارہا ہے۔
کراچی، گیسٹرو پھیل گیا، ایک جاں بحق، 4 ہزار 200 مریضوں کا اسپتالوں سے رجوع
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے ایم کیو ایم کے وفد کو ان کے تحفظات پر کے الیکٹرک حکام سے رپورٹ طلب کرنے اور ایکشن لینے کی بھی یقین دہانی کرائی۔