پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر آصف بھٹی بیس کیمپ پہنچ گئے

image

نانگا پربت پر پھنسنے والے پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر آصف بھٹی بیس کیمپ پہنچ گئےہیں ۔ 

آصف بھٹی اسنو بلائنڈنس کے باعث تین روز قبل نانگا پربت پر 7500 میٹر کی بلندی پر پھنس گئے تھے، تاہم نانگا پربت پر پھنسنے والے کوہ پیما آصف بھٹی بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں ۔ الپائن کلب کے مطابق آصف بھٹی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیس کیمپ سے سکردو لایاجائے گا۔ ابتدائی طبی معائنے کے بعد آصف بھٹی کو اسلام آباد لایا جائے گا۔

کوہ پیماآصف بھٹی سنو بلائنڈنس کی وجہ سے نانگا پربت کے کیمپ 4 پر پھنس گئے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر آصف بھٹی نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران پہاڑ پر پھنس گئےتھے۔ آصف بھٹی نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران برف کوری کا شکار ہوگئےتھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US