نواز شریف کی سزائے موت کا فیصلہ ہو چکا تھا، سینئر صحافی افتخار احمد

image

سینئر صحافی افتخار احمد نے کہا ہے کہ میں کسی بھی سیاسی جماعت کے سربراہ کی پھانسی کے عمل کیخلاف ہوں ۔

ہم نیوز کے پروگرام ‘ ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ ‘  میں سینئر صحافی افتخار احمد کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کے عمل کوغیر جمہوری  سمجھتا ہوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں سیاسی پارٹی پر پابندیاں لگائی گئیں وہ پارٹیاں نام بدل کر دوبارہ آگئیں، آج آپ کسی پارٹی پر پابندی لگائیں کل وہ دوبارہ کسی اور نام سے آجائے گی پھرآپ کیاکریں

افتخار احمد نے کہا کہ میں ڈیمو کریٹ ہوں اوراس عمل کے سخت خلاف ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں کسی بھی  سیاسی جماعت کے قائد کی سزائے موت کا حامی نہیں ہوں۔

سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا میرے مطابق کسی کو بھی سزائے موت نہیں دینی چاہیے ، میں اس لیے بھی اس کیخلاف ہوں کیونکہ وہ نواز شریف کو بھی سزائے موت دینا چاہتے تھے، یہ رواج ، یہ رسم اور یہ سوچ ختم ہونی چاہیے میں اس کیخلاف ہوں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US