پی ٹی آئی کا ایک اور ہم خیال گروپ

image

گلگت بلتستان میں نئی حکومت بننے کا عمل قریب آتے ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ایک اور ہم خیال گروپ سامنے آ گیا۔

سابق وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید منوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات اور دیگر تمام ریاست مخالف اعمال کی مذمت کرتا ہوں اور پی ٹی آئی سے علیحدگی کے حوالے سے مشاورت کے بعد اعلان کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے جارحانہ رویے کے خلاف تھے اور ہم سب سیاسی جماعتوں کو آپس میں بیٹھ کر علاقے کی بہتر مفاد میں سوچنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس سے قبل بھی گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک بننے کی خبریں زیرگردش رہی ہیں اور حاجی گلبر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں 7 سے 8 منحرف اراکین کی حمایت حاصل ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US