کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ

image

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر قائد میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی۔

کراچی میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر اقدام کرتے ہوئے رین ایمرجنسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے تمام متعلقہ محکمے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کے انڈر پاسز کا دورہ کر کے  بارشوں سے قبل انڈر پاسز کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کوشش کی جائے  بارشوں کے دوران انڈر پاسز میں پانی رکنے نہ پائے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے مون سون بارشیں شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کے مضافات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ روز بھی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کر کے برساتی نالوں کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے انگریز دور کا برساتی نالہ دریافت کیا ہے جس پر کام جاری ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US