دیوسائی ٹاپ کے قریب سیاحوں کی گاڑی کوحادثہ،5 افراد جاں بحق

image

سکردو میں دیوسائی ٹاپ کے قریب سیاحوں کی گاڑی کوحادثہ پیش آیا جس میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور سات زخمی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دیوسائی ٹاپ کے قریب سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری،ریجنل ہیڈ کوارٹراسپتال سکردومیں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ایس ایس پی مرزا حسن کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ کے ایک ہی خاندان سے ہے۔

2 زخمیوں کو آر ایچ کیو اسپتال پہنچا دیا گیا، گاڑی میں 2 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US