آرمی چیف پر قاتلانہ حملے کی سوشل میڈیا پر مہم چلانا قابل مذمت ہے،وزیراعظم

image

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر قاتلانہ حملے کی سوشل میڈیا پر مہم چلانا قابل مذمت ہے ،9 مئی کے یوم سیاہ کیلئے بھی ایسے ہی ذہن سازی کی گئی تھی۔

وزیراعظم نے 9 مئی کے منصوبہ سازوں ،سہولت کاروں اور ہینڈلرز کو دوٹوک پیغام  دہتے ہوئے کہا کہ  پاکستان اور اداروں کیخلاف ہر سازش کچل دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اورفوج کیخلاف گھٹیا، مذموم اورشرانگیزمیڈیا مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے، وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف  قانونی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف میڈیا مہم آزادی اظہار کے زمرے میں نہیں آتا، یہ صرف سازش ہے جسے روکنا ہمارا قانونی فرض ہے۔ قوم اپنی فوج اور آرمی چیف کیساتھ کھڑی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US