بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، درجنوں دیہات متاثر ہونے کا خدشہ

image
بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں چھوڑا گیا پانی کاریلہ پاکستان کی حدودمیں داخل ہو گیا ، چناب ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کابہائو ایک لاکھ 22 ہزار 184 کیوسک فٹ ہوگیا۔ انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے چناب میں ہفتہ کی صبح پانی کابہائو60ہزارکیوسک فٹ تھا، پانی کے بہائومیں مسلسل اضافے سے دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔

گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ نے دریائے چناب سے ملحقہ 20 دیہات کو حساس قرار دیدیا ، ادھر بیراج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ ،مرالہ بیراج میں 11لاکھ کیوسک پانی کی گنجائش موجود ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US