عالمگیر ترین کے فون کال ڈیٹا میں منگیتر سےگفتگو کاریکارڈ مل گیا

image

 جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی خودکشی کے واقعے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، عالمگیر ترین کے فون کال ڈیٹا میں ان کی منگیترسے گفتگو کاریکارڈ مل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عالمگیرترین کے فون کال ڈیٹا میں ان کی منگیتر سےگفتگو کا ریکارڈ ملنے کے بعد  ان کی منگیتر سے ملاقات کی گئی ۔

خاتون نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ وقوعے والے دن شام 4 بجے عالمگیر ترین سے فون پر بات ہوئی، کال پر روز مرہ کی باتیں ہوئیں۔

پولیس کاکہنا ہے کہ فرانزک اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US