ہیلمٹ استعمال کریں، لاہور پولیس نے پیغام دینے کیلئے کرکٹ ویڈیو شیئر کردی

image

موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کا استعمال کرنے کا پیغام دینے کیلئے لاہور پولیس نے کرکٹ میچز کی ویڈیو شیئر کردی۔

سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔ لاہور پولیس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہیلمٹ زندگی بچاتا ہے’۔

لاہور ٹریفک پولیس کی جاری کردہ ویڈیو میں مختلف کرکٹ میچز کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باؤلر کی طرف ست گیند کرائے جانے پر بلے باز کے ہیلمٹ پر بال لگتی ہے جس سے اسکا سر محفوظ رہتا ہے۔

ویڈیو میں قومی کرکٹر محمد عرفان کی باؤلنگ کے کلپس بھی شیئر کیے گئے جس میں محمد عرفان کی گیند زمبابوے کے بلے باز کے ہیلمٹ پر جاکر لگتی ہے۔ گیند ہیلمٹ پر لگنے سے بلے باز گِرجاتا ہے اور ہیلمٹ دور جاکر گرتا ہے۔

لاہور پولیس کی اس ویڈیو پر صارفین کی طرف سے بھی دلچسپ رد عمل سامنے آیا۔ ایک صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ لاہور پولیس کا بہت زبردست آئیڈیا ہے’، ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘آگاہی پھیلانے کیلئے یہ بہترین مارکیٹنگ کا طریقہ ہے’۔

ویڈیو پر کچھ صارفین نے مزاحیہ کمنٹس بھی کیے۔ ایک صارف نے راولپنڈی ایکسپریس کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اگر شعیب اختر بال کرا رہے ہوں تو شاید ہیلمٹ کام نہ آئے’


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US