’آرمی چیف پر حملے کی مہم اظہار رائے نہیں، پوری قوت سے روکیں گے‘

image

وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پر قاتلانہ حملے کی مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’نو مئی کو بھی ایسی ہی ذہن سازی کی گئی تھی۔‘

اتوار کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’نو مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کار اور ہینڈلرز کو دوٹوک پیغام دیتا ہوں کہ اداروں کے خلاف ہر سازش کو کچل دیا جائے گا۔‘

’آرمی چیف کے خلاف گھٹیا، مذموم اور شرانگیز مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ سازشی ذہن اور عناصر ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام کے لیے پھر سے سرگرم عمل ہیں۔

ان کے بقول ’یہ شہدا کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے سلسلے کی ہی کڑی ہے۔‘

انہوں نے متعلقہ اداروں کو مہم چلانے والوں کے خلاف اندرون و بیرون ملک قانونی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف میڈیا مہم آزادی اظہار رائے کے زمرے میں نہیں آتا۔ یہ سازش ہے جسے پوری قوت سے روکنا قانونی فرض ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ’مایوس عناصر کو بوکھلاہٹ اور مایوسی میں ملک میں نیا بحران پیدا نہیں کرنے دیں گے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US