جی ٹی روڈ پر تین منزلہ ہوٹل گیس سلنڈر پھٹنے سے زمین بوس ہو گیا

image

پنجاب کے شہر جہلم میں جی ٹی روڈ پر تین منزلہ ہوٹل گیس سلنڈر پھٹنے سےزمین بوس ہو گیا ہے۔ 

تین منزلہ عمارت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بتایا گیا ہے کہ ملبے کے نیچے 25افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔

سلنڈر دھماکے سے زمین بوس ہونے والے ہوٹل کے ملبے تلے دب  کر 6 جاں بحق ہوئے  ہیں جبکہ 15 زخمی افراد کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق ہوٹل میں نیچے ایل پی جی سیلنڈرز کی دکان تھی جس میں دھماکہ ہونے کے باعث عمارت گر گئی ۔

بریکنگ نیوز: جہلم، ہوٹل میں دھماکے سے 3 منزلہ عمارت منہدم، 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

براہ راست نشریات:

— HUM News (@humnewspakistan) July 9, 2023


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US