سندھ، ورکس اینڈ سروسز میں 150 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف

image

کراچی: سندھ کے محکمہ ورکس اینڈ سروسزمیں 150 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ بھرتیاں حیدرآباد اور ٹھٹہ کے اضلاع میں کی گئی ہیں،گریڈ ایک سے 4 کے ملازمین سےملازمت کے نام پرمبینہ طور پہ لاکھوں روپے وصول کیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیربرائے ورکس ضیا عباس شاہ نے کہا ہے کہ تمام بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے، بھرتیوں کے حکمنامے چیف انجینیئر کے دفتر سے جاری کیے گئے ہیں۔

صوبائی سیکرٹری سروسز کی جانب سے اے جی سندھ کو تمام ہونے والی جعلی بھرتیوں کے ملازمین کی تنخواہیں جاری نہ کرنے کے لیے خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

سندھ کے سیکرٹری ورکس کے مطابق جعلی بھرتیوں کے مسئلے پر ایگزیکٹیو انجینیئر کو معطل کردیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US